اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسربراہ اقوام متحدہ کا پاکستان۔ بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

سربراہ اقوام متحدہ کا پاکستان۔ بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفتر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے موجودہ دشمنی کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کی سمت ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ دیرپا امن میں مدد دے گا اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر اور دیرینہ مسائل کے حل میں سازگار ماحول کو فروغ دے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں  میں تعاون کے لئے تیار ہے۔

پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے پر کئی روز تک جاری فوجی حملوں کے بعد ہفتے کے روز فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!