اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام برقرار رکھنے کے لئے پرعزم

چین بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام برقرار رکھنے کے لئے پرعزم

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی شاہراہ دستور پر چین (دائیں جانب)، امریکہ کے قومی  اور واشنگٹن ڈی سی کے پرچم لہرا رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) امریکہ کی درخواست پر چین اور امریکہ نے سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں اقتصادی اور تجارتی امور پر ایک اعلیٰ سطح اجلاس کا آغاز کیا۔ چین نے عالمی توقعات، قومی مفادات اور امریکی کاروباری اداروں اور صارفین کی درخواستوں کو مکمل طور پر مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ رابطے کرنے کا فیصلہ کیا۔

چین کے پاس اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے مضبوط لچک اور وافر پالیسی ذرائع موجود ہیں، چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر ہر قسم کے یکطرفہ پن ، تحفظ پسندی اور اقتصادی جبر کی مخالفت کے لیے تیار ہے۔

چاہے آئندہ کا راستہ مذاکرات کا ہو یا محاذ آرائی کا، ایک بات واضح ہے کہ چین کے اپنے ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے عزم میں کوئی لغزش نہیں، اور عالمی اقتصادی و تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے اس کے مئوقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امریکہ  کی جانب سے ٹیکسز کا لاپرواہ اور اندھا دھند استعمال  عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس نے عالمی اقتصادی نظام کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے۔

یہ اضافی ٹیکسز کسی جائز مقصد کی خدمت کرنے کی بجائے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو الٹنے کی ایک جان بوجھ کر کوشش کی عکاسی کرتے ہیں جو دنیا بھر کے ممالک کے جائز مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!