یوکرین کے دارالحکومت کیف میں میزائل حملے میں تباہ ہونے والی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔(شِنہوا)
کیف (شِنہوا) یوکرین کے وزیر خارجہ آندرے سی بیہا نے کہا ہے کہ کیف پیر سے روس کے ساتھ 30 روزہ مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کے لئے تیار ہے۔
سی بیہا کا یہ بیان یوکرین کی حمایت میں برطانیہ اور فرانس کی قیادت میں شروع کردہ ’’رضا کا اتحاد‘‘ کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا ایکس پر جاری ہوا ہے۔
سی بیہا نے کہا کہ پائیدار جنگ بندی امن مذاکرات کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔
قبل ازیں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سمیت اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق پانچوں رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت بھی کی جس میں امن کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
