اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی ڈیجیٹل ترقی سے نئی اعلیٰ مہارتوں کی حامل ملازمتوں کا...

چین کی ڈیجیٹل ترقی سے نئی اعلیٰ مہارتوں کی حامل ملازمتوں کا فروغ

چین کے شمالی شہر تیانجن میں ایک آٹوموبائل انسپیکشن سینٹر میں ذہانت سے منسلک گاڑیوں کے آزمائش کرنےوالے ژانگ چھنگ ایک ذہانت سےمنسلک گاڑی کی آزمائش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

تیانجن (شِنہوا)  نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز چین بھر میں نت نئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں جو ایک طرف معیشت میں نئی ترقی کے امکانات کو جنم دے رہی ہیں اور دوسری طرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی سے پیدا ہونے والے روزگار کے خاتمے کے خدشات کو کم کر رہی ہیں۔

 چین کے انسانی وسائل کے حکام نے نئے تسلیم شدہ پیشوں کی تازہ ترین فہرست جاری کی جس میں ڈرون اسکواڈ کی پرواز کا منصوبہ ساز اور الیکٹرانک سرکٹ ڈیزائنر جیسے پیشے شامل ہیں۔

42 نئے پیشے بھی اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، ان میں جنریٹو اے آئی سسٹم ٹیسٹنگ اور ذہین گودام آپریشنز اور دیکھ بھال شامل ہیں۔

 یہ اقدام اس وقت کے بعد سامنے آیا ہے جب گزشتہ سال جولائی میں ڈیجیٹل معیشت سے جنم لینے والے متعدد نئے پیشوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

گزشتہ ایڈ یشن میں شامل کیے گئے پیشوں میں انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ مینٹیننس انجینئر، لائیو اسٹریمر، اور یوزر گروتھ آپریشن اسپیشلسٹ جیسے پیشے شامل تھے۔

نئی ملازمتوں میں یہ اضافہ چین کی معیشت کی تیز رفتار تبدیلی اور اپ گریڈیشن کی عکاسی کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!