اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اے جی600بڑے ایمفیبیئس طیارے نے کراس ونڈ پرواز کی آزمائش...

چین کے اے جی600بڑے ایمفیبیئس طیارے نے کراس ونڈ پرواز کی آزمائش مکمل کر لی

چین کے جنوب مغربی صوبےسیچھوان کے شہر شی چھانگ میں ایک اے جی 600 بڑا ایمفیبیئس آگ بجھانےوالا طیارہ پرواز کے ٹیسٹ کے دوران نظر آرہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ بڑے ایمفیبیئس طیارے اے جی600 نے سفر کی سمت میں چلنےوالی ہوا میں زمین پر اترنے اور اڑان بھرنے کے تمام پرواز کے ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔

ملک کے سرکردہ طیارہ ساز ادارے  اے وی آئی سی نے کہا ہے کہ کراس ونڈ پرواز آزمائشوں کی کامیابی اے جی 600کی پیچیدہ ماحول سے موافقت اور اس کے آپریشن اور استعمال کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کے لیے اہم ہے۔

ہوائی جہاز کے آپریشن کے دوران مضبوط کراس ونڈ ناگزیر موسمی حالات ہیں، ایسی ہواؤں کا سامنا کرتے وقت ٹیک آف اور لینڈنگ خاصی مشکل ہو جاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں آلات کی خرابی کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

اے وی آئی سی نے کہا کہ حال ہی میں2 اے جی 600 طیاروں نے چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے شی لین ہاٹ میں کراس ونڈ تعمیلی پرواز کے ٹیسٹ کیے تھے۔

 ان ٹیسٹ کے نتائج تقاضوں پر پورا اترے  اورمضبوط کراس ونڈ حالات میں اے جی 600 کی حفاظت اور قابل اعتمادہونے کی مکمل تصدیق ہو گئی۔

شی لین ہاٹ  میں طیارے کے ایئر انٹیک سسٹم نے اپنا تعمیلی پرواز کا ٹیسٹ پاس کر لیا ہےاور کئی دیگر زمینی ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!