چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر لہاسا کے لہاسا گونگ گر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لہاسا سے پوکھرا جانے والی پہلی پرواز موجود ہے۔(شِنہوا)
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شہر لہاسا میں ایک نئے سرحد پار ای کامرس صنعتی پارک نے کام شروع کردیا ہے جو جنوبی ایشیا کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
شہر کے محکمہ تجارت کے ڈائریکٹر یے ہائی ینگ نے بتایا کہ شی زانگ خود مختار خطے کے صدرمقام میں واقع صنعتی پارک کو مصنوعات کی نمائش، گودام، ترسیل ، کسٹم کلیئرنس اور مالیاتی لین دین کی خدمات کے لئے ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔
اس پارک کا رقبہ 16 ہزار مربع میٹر ہے جو پہلے ہی سرحد پار 12 ای کامرس اداروں کو اپنی جانب متوجہ کرچکا ہے۔
یے نے کہا کہ سامان کو پہلے 2 بڑے مقامی تجارتی مراکز گوانگ ژو اور یی وو میں یکجا کیا جاتا ہے اور اس کے بعد اسے لہاسا کے راستے روانہ کرکے نیپال میں 1 ہزار 800 مربع میٹر پر پھیلے غیر ملکی گودام میں منتقل کردیا جاتا ہے۔
یے نے کہا کہ سمندر پار گودام سے ترسیل کا دورانیہ 60 دن سے کم ہوکر صرف 20 دن رہ گیا ہے ۔اس سے ترسیل کی کارکردگی 50 فیصد تک بہتر ہوئی ہے اور مجموعی اخراجات 20 فیصد کم ہوگئے ہیں۔
اس سے اداروں کو مسابقتی برتری حاصل ہوئی کیونکہ وہ جنوبی ایشیائی منڈیوں میں قدم جمارہے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link