اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینٹرمپ کے ٹیرف سے امریکی تاجروں پر دباؤ، لاگت میں اضافہ اور...

ٹرمپ کے ٹیرف سے امریکی تاجروں پر دباؤ، لاگت میں اضافہ اور غیر یقینی صورتحال برقرار

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے کینٹن میلے میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد غیر ملکی خریدار شریک ہوئےہیں۔

اپنے تمام پہلوؤں کے حوالے سے کینٹن میلہ ان امریکی تاجروں کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی تلاش میں ہیں۔

تاہم امریکہ کی طرف سے ٹیرف کی بڑھتی ہوئی شرح نے بعض امریکی درآمد کنندگان کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کرس ہوئٹ، امریکی تاجر

’’ مشکل!میرے برانڈ کے لیے موجودہ حالات بہت کٹھن ہو چکے ہیں۔ پچھلے بیس برسوں سے میرے برانڈ کا انحصارایشیا سے وابستہ رہا ہے تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ وقت کتنا مشکل ہے۔ کاروبار میں تو تسلسل انتہائی ضروری ہوتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): فراس ابونابہ، امریکی تاجر

’’ میں امریکہ میں چین کی کمپنی ’ایپولینو‘ کا واحد ڈسٹری بیوٹر ہوں۔ یہ ایک بہت ہی کامیاب تعلق رہا ہے۔ دراصل رواں برس حالات کچھ مشکل ہیں کیونکہ امریکہ اور چین کے درمیان جو صورتحال چل رہی ہے۔ بدقسمتی سے ہم نے تمام پیداوار روک دی ہے تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ آگے کیا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس وقت درآمد نہیں کر رہے۔‘‘

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں وہ چھوٹے کاروبار جو چینی درآمدات پر انحصار کرتے ہیں، انہیں اس وقت کم ہوتے اسٹاک اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مسائل کا سامنا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں نے لاکھوں چھوٹے کاروباروں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

امریکہ کے ایوان تجارت نے امریکی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ چھوٹے کاروباروں کو بچانے اور کساد بازاری کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔

امریکی چیمبر کی صدر اور سی ای او سوزان پی کلارک نے کہا ہے کہ چاہے کافی ہو، کیلے، کاکاؤ، معدنیات یا متعدد دوسری مصنوعات، حقیقت یہ ہے کہ یہ چیزیں امریکہ میں پیدا نہیں کی جا سکتیں۔

کلارک نے کہا کہ ان مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف ان خاندانوں کو نقصان پہنچائے گا جو اپنے بلز ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): میری میڈ اولبرڈنگ، امریکی رہائشی

’’ مجھے نہیں لگتا کہ زیادہ تر امریکی صارفین مہنگی قیمتیں ادا کرنے پر آمادہ ہوں گے۔ وہ عالمی تجارت کے عادی ہو چکے ہیں اور یہی نظام ہم نے پچھلے 80 برسوں میں بنایا ہے۔ میری نظر میں اصل مسئلہ یہی ٹیرف ہیں، جو معیشت پر تباہ کن اثر ڈال رہے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): کرس ہوئٹ، امریکی تاجر

’’امریکہ میں اس وقت معاشی حالات زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ خود نیچے آ چکی ہے۔ اگر آپ ریٹائرڈ ہیں اور آپ کی آمدنی امریکہ سے ہے، تو ممکن ہے آپ کا بجٹ سکڑ چکا ہو۔ ایسے میں سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ ٹیرف واقعی اس کے قابل ہیں؟‘‘

گوانگ ژو، چین/ واشنگٹن ڈی سی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!