سی او ایس سی اوشپنگ کیمیلیا کاکنٹینر جہازچین کی شمالی تیانجن بلدیہ کی تیانجن بندرگاہ کے پیسیفک انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرلنگر انداز ہے۔(شِنہوا)
نیویارک (شِنہوا) متعدد بڑے عالمی کنٹینر آپریٹرز نے حال ہی میں امریکہ اور چین کے درمیان خدمات میں کمی کی ہے جس کی وجہ بھاری ٹیکس سے دوطرفہ تجارت میں ہونے والی رکاوٹ ہے۔
جرمنی کی معروف کنٹینر شپنگ کمپنی ہاپگ لائیڈ اے جی نے طلب میں کمی کے سبب چین سے امریکا جانے والی 30 فیصد شپمنٹ منسوخ کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں ڈنمارک کے سمندری ڈیٹا فراہم کنندہ ای سی کے سی ای او سائمن سنڈبوئل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایم ایس سی گروپ، زیم انٹیگریٹڈ شپنگ سروسز اور اوشن الائنس کی ہفتہ وار خدمات معطل کردی گئیں جن میں کوسکو، ایورگرین ، سی ایم اے- سی جی ایم اور اورینٹ اوورسیز کنٹینر لائن شامل ہیں۔
ایم ایس سی گروپ نے حالیہ عرصے میں ایشیا سے امریکہ کے مشرقی ساحل اور خلیجی راستوں کے لیے مال برداری کی طلب میں تبدیلی کے پیش نظر اپنی نیٹ ورک کی صلاحیت کو ایڈجسٹ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ایمپائر اور پیلیکن خدمات معطل کردی جائیں گی جو اپ ڈیٹ کا حصہ ہے۔
سنڈبوئل کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پیشگوئی نہیں بلکہ اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کا ثبوت ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link