اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمسلح افواج کی بہادری نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا، صدر مملکت

مسلح افواج کی بہادری نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی بہادری نے فتح سے ہمکنارکیا ۔ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی۔

صدر مملکت نے ازلی دشمن کو بدترین شکست پر قوم اورمسلح افواج کو مبارکباد دی۔ آصف علی زرداری نے کہا پاکستان اپنی خود مختاری پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک سے بھی اظہار تشکر کیا۔ کہا چین، امریکا، ترکیہ، سعودی عرب اورایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مُشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج قوم کا عزم بےمثال ہے۔ یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے۔ پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا۔ امن کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بحیثیت اسلامی ریاست اور اللہ پر ہمارے ایمان نے ہمیں اپنے حجم سے پانچ گنا زیادہ ملک کے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت عطا کی، قوم کو خوشی منانی چاہیے اور شہادت پانے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل اور دیگر مرکزی مسائل بالخصوص سندھ طاس معاہدہ کے حل میں ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!