سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ مجھے ہندوستان اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل طاقتور قیادت پر بہت فخر ہے کہ ان کے پاس پوری طرح جاننے اور سمجھنے کی طاقت، دانشمندی اور ہمت ہے۔ پاکستان اوربھارت کی قیادت نےصحیح وقت پرجنگ بندی کی۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی نہ ہوتی تولاکھوں بے گناہ لوگ مارےجاتے، آپ کے بہادرانہ اقدام نے آپ کی میراث میں اچھا اضافہ کیا، فخر ہے تاریخی فیصلے پر پہنچنے میں امریکا نے آپ کی مدد کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان اور بھارت کےساتھ مل کر مسئلہ کشمیرکاحل نکالیں، دیکھوں گا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کےساتھ تجارت میں اضافہ کروں گا، ابھی بات چیت نہیں ہوئی لیکن دونوں ملکوں سے تجارت بڑھانا چاہتا ہوں۔
اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے امریکی ثالثی میں پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئیند قرار دیا۔ کہا مزید مذاکرات کا اہتمام کررہے ہیں اورعمل درآمد کروا رہے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ مصالحت میں نائب صدرجے ڈی وینس اورسکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کردارادا کیا۔ پاک بھارت وزرائے اعظم سے کئی رابطے ہوئے، اچھی بات یہ ہے کہ اب جنگ بندی ہوچکی ہے۔ مزید مذاکرات کا اہتمام کررہے ہیں اور عمل درآمد کروا رہے ہیں۔
