چینی حکومت کی بھیجی گئی ہنگامی انسانی ہمدردی امداد کی 5 ویں کھیپ میانمار کے یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ہنگامی انسانی ہمدردی امداد کی ایک اور کھیپ میانمار بھیجے گا۔
ترجمان لین جیان نے یومیہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں میانمار کو چین کے مہیا کردہ زلزلے سے بچاؤ اور امدادی سامان کی تفصیلات مہیا کی۔
لین کے مطابق چین وہ پہلا ملک تھا جس نے میانمار کے لئے ہنگامی امداد کا اعلان کیا، امدادی دستے بھیجے اور متاثرہ علاقوں میں آباد کاری مراکز قائم کئے ۔ پھنسے ہوئے پہلے زندہ شخص کو چینی امدادی عملے نے نکالا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 600 سے زائد افراد پر مشتمل 30 سے زائد امدادی ٹیمیں امدادی کاموں کے لئے میانمار میں ہیں اور ہم نے سامان کی متعدد کھیپ بھیجی ہیں جو چین کی رفتار، تعاون اور مہربانی کو ظاہر کرتی ہے۔ میانمار کے عوام نے اس کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور اسے سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ایک دوست ہمسایہ اور پھوک ۔ پھاؤ بھائی کی حیثیت سے چین نے ہنگامی انسانی ہمدردی امداد کی ایک اور کھیپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں سب سے زیادہ ضروری صاف شدہ تیل ، پہلے سے تیار شدہ مکانات، آپریٹنگ رومز، ادویات اور ویکسین شامل ہیں۔
چین علاج معالجے اور جراثیم کے خاتمے کے لئے طبی اور وبائی امراض کی روک تھام کے ماہرین کے ساتھ ساتھ متاثرہ عمارتوں اور ثقافتی آثار کی جانچ پڑتال، تشخیص، بحالی اور مرمت کے لئے ماہرین بھی بھیجے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link