اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتجارت اور محصولات کی جنگ مسلط کی گئی تو چین پیچھے نہیں...

تجارت اور محصولات کی جنگ مسلط کی گئی تو چین پیچھے نہیں ہٹے گا،ترجمان

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ چین تجارت اور محصولات کی جنگ نہیں لڑنا چاہتا لیکن جب تجارتی اور محصولات کی جنگ آئے گی تو وہ پیچھے نہیں ہٹے گا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات کی درآمد پر مزید محصولات عائد کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین تجارت اور محصولات کی جنگ نہیں لڑنا چاہتا لیکن اگر تجارتی اور محصولات کی جنگ مسلط کی گئی تو وہ پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ترجمان لِن جیان نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی غنڈہ گردی کے خلاف ضروری جوابی اقدامات کرنا نہ صرف چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لئے ہے بلکہ بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے، کثیرجہتی تجارتی نظام کا دفاع کرنے اور بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے بھی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک منصفانہ مقصد کو بہت سے لوگوں کی حمایت حاصل ہوتی ہے جبکہ امریکی اقدامات غیر مقبول ہیں اور ناکامی پر ختم ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چینی عوام کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ تک ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی قوانین اور کثیر جہتی تجارتی نظام کو کمزور کرنے دیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکہ محصولات کی جنگ یا تجارتی جنگ پر زور دیتا ہے تو چین یہ جنگ آخری دم تک لڑے گا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کو بین الاقوامی برادری کے مفادات پر ترجیح دیتا ہے اور دنیا بھر کے ممالک کے جائز مفادات کی قیمت پر اپنے تسلط پسندانہ مفادات کو پورا کرتا ہے، جسے لازمی طور پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!