اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانتمام مسلم حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا:قومی کانفرنس کا اعلامیہ

تمام مسلم حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا:قومی کانفرنس کا اعلامیہ

فلسطین اور امت مسلمہ کے عنوان پر منعقدہ قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اسرائیل کے غزہ میں مظالم کو منظم نسل کشی قرار دیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز ہونے والے کانفرنس میں دینی جماعتوں اور تنظیمات کے قائدین شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر تباہ کن مظالم ڈھائے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، بچوں اور خواتین سمیت تقریباً 55 ہزار افراد شہید اور 2 لاکھ شدید زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔

غزہ کا 70 فیصد سے زائد علاقہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جبکہ اسپتال، تعلیمی ادارے، انتظامی اور رفاہی خدمات کے ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ محض جنگ نہیں بلکہ فلسطینیوں کی کھلی نسل کشی ہے اور اپنے وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکا غیر مشروط جنگ بندی کی ہر قرارداد کو ویٹو کر رہا ہے اور ایسی صورتحال میں شرعی اصولوں کے تحت تمام مسلم حکومتوں پر جہاد فرض ہوچکا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں کے ذریعے اسرائیل کے قبضے کو ناجائز اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔

اعلامیے میں اسلامی کانفرنس کی تنظیم سے فلسطینیوں کی بحالی کے لیے فوری فنڈ قائم کرنے اور جن ممالک نے اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلقات قائم کیے ان سے جنگ بندی تک تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مفتی تقی عثمانی کا کانفرنس سے خطاب

معروف عالم دین اور صدر وفاق المدارس العربیہ مفتی تقی عثمانی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اہل فلسطین کی جانی اور مالی مدد امت مسلمہ پر فرض ہے لیکن افسوس کہ ہم غزہ میں معصوموں کا قتل عام دیکھ کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کہ "غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کیا جائے” کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ان کا مسلمانوں کے خلاف بغض کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

انہوں نے تمام اسلامی حکومتوں سے کھل کر کہا کہ "آپ پر جہاد فرض ہوچکا ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم فلسطینی مجاہدین کے لیے کچھ نہیں کر پارہے اسرائیل کو نہ اخلاقی اقدار کا پاس ہے نہ عالمی قوانین کی قدر، امت مسلمہ قبلہ اول کے لیے لڑنے والوں کی مدد نہیں کر سکی اور صرف قراردادوں، کانفرنسوں اور مذمتوں تک محدود ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا خطاب

سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان نے خطاب میں کہا کہ غزہ کی صورتحال کا تقاضا ہے کہ ہم سب اکٹھے ہوں اور اہل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!