عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ چین کا اعلیٰ معیاری کھلے پن کے لئے پختہ عزم دیگر ممالک کے لئے تعاون پر مبنی ترقی کے ٹھوس فوائد پیدا کرے گا۔
ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):بینجمن میگانا، چیف ایڈیٹر برائے غیر ملکی خبریں، دی گارڈین، تنزانیہ
’’اعلی سطح کے کھلے پن کے لئے چین کا پختہ عزم نہ صرف اپنی معیشت کی تبدیلی کا سبب بنا ہے بلکہ عالمی معیشت کے استحکام اور خوشحالی کے لئے بھی معاون ثابت ہوگا۔ چین کی مارکیٹ عالمی ترقی کے لیے ایک مضبوط طلب فراہم کرتی ہے۔
بطور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت چین کی صارف مارکیٹ عالمی اشیاء، خدمات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بڑے مواقع فراہم کرتی ہے۔
یہ مارکیٹ خاص طور پر اعلیٰ معیار کی پیداوار، سبز توانائی اور سمارٹ ٹیکنالوجی میں چین کی طلب کے ذریعے دنیا بھر میں صنعتی ترقی کو آگے بڑھاتی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ2(ہسپانوی): پیٹریشیو جیوسٹو، ڈائریکٹر ،چائنہ۔ارجنٹائن آبزرویٹری
’’چین کے بڑھتے اور پھیلتے کھلے پن کی بدولت دنیا ان فوائد سے مستفید ہو رہی ہے۔ اس پیش رفت سے تمام اقتصادی شراکت داروں کو چین کے لئے مزید سامان کی فروخت کے ساتھ چین میں ٹیکنالوجی کے زیادہ معیاری مصنوعات تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔ اس اقدام نے بہت سے خطوں میں ترقی کے لئے ڑیڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ لاطینی امریکہ اس کا ایک اہم مثال ہے۔
حال ہی میں ہم نے پیرو میں چانکائے پورٹ کا افتتاح دیکھا جو کہ کھلے پن کی چینی پالیسی اور ترقیاتی ماڈل کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کا ایک غیر متزلزل عزم ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):ہانس ہینڈریشکی،پروفیسر، چائنیز بزنس اینڈ مینجمنٹ، بزنس اسکول، یونیورسٹی آف سڈنی
’’میرا خیال ہے کہ چین عالمی سطح پر ایک مضبوط کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسمارٹ توانائیوں کی طرف منتقلی کے لئے چین کے پاس وسیع پیمانے پر سرمایہ موجود ہے جو حقیقی انقلابی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔
ہم دیکھتے ہیں کہ چین ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ چین کے پاس ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں کو جوڑنے کی صلاحیت ہے۔ اس اعتبار سے چین دونوں کے لئے ایک اہم شراکت دار کی حیثیت رکھتا ہے۔‘‘
بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link