چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر فوشین منگولین خودمختار کاؤنٹی کے ایک مڈل اسکول میں استاد ہان جون (وسط) طلباء کو منگولین کشتی سے متعلق ہدایات دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) زیادہ سے زیادہ چینی بچے تعلیم کے لئے اسکول میں وقت گزارتے ہیں کیونکہ اسکولوں میں مختلف نوعیت کے کھیلوں کی سرگرمیوں کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا جارہا ہے جو نوجوانوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے وسیع تر قومی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
چین کے قومی قانون ساز اور سیاسی مشیر ملک کے سالانہ "2 اجلاس” کے لئے بیجنگ میں جمع ہیں ۔ کئی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کھیل چینی نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
2024 کے اعداد و شمار کے مطابق 6 سے 17 برس کی عمر کے 19 فیصد چینی بچے زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ 2023 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 52.7 فیصد مائوپیا (کمزور بینائی) سے متاثر تھے۔
اس کے ردعمل میں، 2025 کے میں ختم ہونے والے چین کے14 واں 5 سالہ منصوبے اور 2035 تک طویل مدتی مقاصد کے لئے قبل از اسکول غذائیت میں بہتری کے پروگرام کے نفاذ، بچپن کے موٹاپے اور مائوپیا پر قابو پانے کے لئے اسکول میں جسمانی تندرستی کی تعلیم اور ورزش کے لئے وقت نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔ .
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے رکن لیو شیاؤ جون نے اسکول وقفے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ طلباء کو آرام کرنے، جسمانی صحت کو بہتر بنانے اور مائوپیا کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link