اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجوہری مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کاکوئی خط موصول نہیں ہوا، ایران

جوہری مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کاکوئی خط موصول نہیں ہوا، ایران

ایران  کے تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

تہران (شِنہوا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا  ہےکہ ایران کو امریکہ کی جانب سے ملک کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے بارے میں کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

فاکس بزنس نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری مسئلے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس ملک کی قیادت کو ایک خط بھیجا ہے۔

بقائی نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا تاہم  ہم ایسی مذاکرات کی پیشکش کو قبول نہیں کرتے جو دھمکی اور خوف پر مبنی ہو اور بنیادی طور پر اسے مذاکرات نہیں سمجھتے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ طاقت کے استعمال کی دھمکی بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوع اور ایک مجرمانہ عمل سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کے فروری میں دئیے گئے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب واشنگٹن یہ دعویٰ کرتا ہے کہ تمام تجاویز میز پر ہیں تو دراصل وہ ایران کو دھمکی دے رہا ہے ۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے لئے  ایران کے مستقل مشن نے بھی اعلان کیا  ہےکہ ملک کو ٹرمپ کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!