اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناقوام متحدہ نے تائیوان کو چین کا صوبہ قرار دیا ہے، چینی...

اقوام متحدہ نے تائیوان کو چین کا صوبہ قرار دیا ہے، چینی ترجمان

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ پریس کانفرنس کررہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کے قانونی امور دفتر کی واضح قانونی رائے ہے کہ اقوام متحدہ ’’تائیوان‘‘ کو چین کا صوبہ تصور کرتا ہے اور اس کی الگ کوئی حیثیت نہیں ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے 7 مارچ کو پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ میں تائیوان خطے کا واحد حوالہ "تائیوان، چین کا صوبہ” ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اقوام متحدہ کا مستقل مؤقف ہے جو اس کا مؤثر حوالہ ہے۔

ان سے پوچھا گیا تھا کیا وانگ کا بیان تائیوان سے متعلق چینی مین لینڈ کی سخت پالیسی کو ظاہر کرتا ہے؟

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 1971 میں منظور کردہ قرارداد 2758 میں واضح کردیا گیا تھا  کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان کوئی ملک نہیں ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ میں چین کی صرف ایک نشست ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اقوام متحدہ میں واحد قانونی نمائندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قرارداد پر اقوام متحدہ اور اس کی خصوصی اداروں نے عملدرآمد  کیا  جس کا ثبوت تائیوان کو ’’تائیوان، چین کا صوبہ‘‘ قرار دینا ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے زور دے کر کہا کہ تائیوان معاملے پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!