چین کے شمالی شہر تیانجن کے بیجنگ-تیانجن ژونگ گوان چھون ٹیکنالوجی ٹاؤن میں واقع ایک کمپنی میں ایک نگراں روبوٹ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے حال ہی میں بیجنگ میں ہائی ۔ اینڈ آلات کو بغیر نقصان پہنچائے آزمائش (این ڈی ٹی) کے لئے ایک قومی اختراعی مرکز قائم کردیا ہے جس کا مقصد ملک کے اسمارٹ پیداواری شعبے کی معاونت کے لئے ذہین معائنہ ٹیکنالوجیز کا فروغ ہے۔
پیپلز ڈیلی کے ایک رپورٹ کے مطابق یہ مرکز ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ضابطہ کار کے ماتحت ہوگا جسے چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن لمیٹڈ (سی اے ایس آئی سی) کے دفاعی ٹیکنالوجی تحقیقی و آزمائشی مرکز کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ یہ مرکز ہائی اینڈ آلات کو بغیر نقصان پہنچائے آزمائش میں کٹنگ ۔ ایج، مختلف نوع اور عام ٹیکنالوجی کی تحقیق پر توجہ مرکوز کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد صنعت، تعلیمی اداروں اور تحقیق کو مربوط کرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔
اختراعی مرکز کے چیئرمین اور سی اے ایس آئی سی دفاعی ٹیکنالوجی تحقیقی و آزمائشی مرکزکے ڈائریکٹر لی ہونگ من نے کہا کہ ایرو اسپیس مصنوعات، جوہری توانائی کے آلات اور پل کے بڑے ڈھانچے جیسے جدید ہائی ۔ اینڈ آلات کی تیزرفتار ترقی کے ساتھ ساتھ نئے مواد کے اطلاق، تیاری اور ذہین پیداوار نے نگرانی اور جانچ پڑتال کے مسائل پیدا کئے ہیں۔
لی نے مزید کہا کہ اختراعی مرکز ان شعبوں میں موجود خلا کو دور کرے گا اور ان کی ذہانت، انفارمیٹائزیشن اور معیار کو بہتر بناتے ہوئے جدید این ڈی ٹی ٹیکنالوجیز تیار کرے گا۔
