چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرمین اور این پی سی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی کی ہدایت پر پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرمین اور این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہونگ ژونگ پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسنز کے دوسرے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں -(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے پریزیڈیم نے اپنا تیسرا اجلاس منعقد کیا۔
پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرمین ژاؤ لے جی کی ہدایت پر لی ہونگ ژونگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی عوامی کانگریس اور مختلف سطح کی مقامی عوامی کانگریس کے نائبین سے متعلق قانون کا ترمیمی مسودہ رائے شماری کے لئے این پی سی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں تین دستاویزات غور و خوض کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو این پی سی کی قائمہ کمیٹی، اعلیٰ عوامی عدالت اور اعلیٰ عوامی استغاثہ کی کارکردگی رپورٹس پر قراردادوں کے مسودے تھے۔
اجلاس کے دوران این پی سی کے نائبین کی پیش کردہ تجاویز سے متعلق ایک رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔
دستاویزات کی تیاری کے لئے اجلاس سے قبل پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسنز نے ملاقات کی۔
