اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبنگلہ دیشی مریضوں، ڈاکٹروں، سیاحتی اداروں کا پہلا گروپ چین روانہ

بنگلہ دیشی مریضوں، ڈاکٹروں، سیاحتی اداروں کا پہلا گروپ چین روانہ

بنگلہ دیش ، ڈھاکہ میں منعقدہ ایک تقریب سے بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ڈھاکہ(شِنہوا) بنگلہ دیشی مریضوں، ڈاکٹروں اور سیاحتی اداروں کا پہلا گروپ  طبی معائنے اور علاج کے لئے ڈھاکہ سے چین کے صوبے یون نان کے شہر کونمنگ روانہ ہوگیا جہاں وہ طبی سیاحت کے مواقع تلاش کرے گا۔

بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین اور بنگلہ دیشی خارجہ سیکرٹری محمد ہاشم الدین نے چین اور بنگلہ دیش کے مختلف شعبوں سے وابستہ مہمانوں، ڈاکٹروں، فضائی کمپنیوں کے نمائندوں اور صحافیوں کے ہمراہ ہوائی اڈے پر  گروپ کو رخصت کیا۔

تقریب میں یاؤ نے زور دیا کہ چین کا یہ دورہ نہ  صرف دونوں ممالک کے خارجہ امور کے سربراہوں کے درمیان طے شدہ  اتفاق رائے پر عملدرآمد ہے  بلکہ یہ بنگلہ دیش کی فوری ضروریات کی تکمیل کے لئے چین کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔  اس سے نہ صڑف طب  اور صحت   تعاون بڑھے گا  بلکہ دونوں اقوام کے درمیان عوامی تبادلے کو بھی فروغ ملے گا۔

چینی سفیر نے وفد کے یون نان کے محفوظ سفر اور مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنا کا اظہار کرتے ہوئے  امید ظاہر کی کہ چین۔ بنگلہ یش سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ اور عوامی تبادلے کا سال مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے اور تمام انسانوں کے لئے مشترکہ طور پر صحت کا عالمی معاشرے  تعمیر کا موقع پیش کرے گا۔

اس موقع پر بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ہاشم نے وفد کے کامیاب دورے کی خواہش ظاہر کی  اور بنگلہ دیشی مریضوں کو معیاری طبی علاج تک رسائی  دینے میں  بھرپور تعاون پر یون نان کے طبی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!