اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلدنیا بیجنگ اعلامیہ کا وعدہ پورا کرے،سربراہ اقوام متحدہ

دنیا بیجنگ اعلامیہ کا وعدہ پورا کرے،سربراہ اقوام متحدہ

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس(بائیں) پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے  کہ  دنیا صنفی مساوات میں پیشرفت تیز کرے اور ممالک ، تاریخی بیجنگ اعلامیہ  اور پلیٹ فارم فار ایکشن کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر اپنا وعدہ پورا کریں۔

کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن(سی ایس ڈبلیو) کے آغاز پر اپنے خطاب میں گوتریس نے کہا کہ  3 عشرے قبل بیجنگ میں منعقدہ  خواتین کی چوتھی عالمی کانفرنس میں تاریخی معاہدے کی منظوری کے بعد سے ’’خواتین کے حقوق خطرے میں ہیں ‘‘۔

گوتریس نے کہا تشدد، امتیازی رویہ اور معاشی عدم مساوات جیسی ماضی کی ہولناکیاں عروج پر ہیں اور اجرت میں صنفی تفریق  اب بھی 20 فیصد ہے۔عالمی سطح پر  ہر 3 میں سے ایک خاتون تشدد کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت سمیت نئی ٹیکنالوجیز ایسے حالات پیدا کررہی ہیں جن سے تشدد اور ہراسگی کو  نئے پلیٹ فارمز مل رہے ہیں اور خواتین سے نفرت اور آن لائن انتقام معمول بن رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے زور دیا کہ خواتین اور لڑکیوں کے لئے مساوات انسانی حقوق ،انصاف کا معاملہ ہے اور یہ  پائیدار ترقی اور دیرپا امن کی بنیاد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!