اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس اور امریکہ نے دوطرفہ تعلقات میں درپیش مسائل پر بات چیت...

روس اور امریکہ نے دوطرفہ تعلقات میں درپیش مسائل پر بات چیت شروع نہیں کی ہے، روسی وزیر خارجہ

روس، ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  پریس کانفرنس کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روسی  وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ نے دوطرفہ تعلقات میں موجودہ مسائل حل کرنے کے لئے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ہے۔

مقامی میڈیا کو  ایک انٹرویو میں روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ اگرچہ نئی امریکی انتظامیہ کے بیانات سے کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہو گا تاہم وہ اب بھی پرامید ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے تصدیق کی ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان رواں ہفتے سعودی عرب میں مذاکرات کا امکان نہیں ہے۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے وفود نے 18 فروری کو سعودی عرب کے شہر ریاض اور 27 فروری کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ملاقاتیں  کی تھیں جس میں دو طرفہ تعلقات اور یوکرین  بحران سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!