اسٹینڈ اپ(انگریزی):سنی، جوو، نمائندہ شِنہوا
’’چین میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ یہ چین کی اعلیٰ مقننہ اور قومی مشاورتی ادارے کے اجلاس ہیں جنہیں عام طور پر ’’2 اجلاس‘‘ کہا جاتا ہے۔
بدھ کے روز حکومتی کاموں کی ایک کارکردگی رپورٹ قومی مقننہ میں غور و خوض کے لئے پیش کی گئی ہے۔
بعض قومی قانون سازوں اور سیاسی مشیروں نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے اہداف کے حصول کے لئے قومی عزم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔‘‘
دو اجلاس
چین کی قومی مقننہ، قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کے سالانہ اجلاس۔
چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی ) کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): جانگ جین فینگ، نائب، این پی سی
’’حکومتی کام کی رپورٹ میں اختراع کے لفظ کی بار ذکر نے میرے ذہن پر ایک گہرا اثر چھوڑا ہے۔ رپورٹ میں جدت پر مبنی ترقی کے چینی عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔بڑے منصوبوں کا ایک سلسلہ وار خاکہ صنعتی نظام کی جدت کاری کو جامع طور پر تیز کرنے کے لئے مرتب کیا گیا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ2(چینی):کیون ہو، نائب،این پی سی
’’حکومتی کام کی کارکردگی رپورٹ میں لفظ ’اصلاح‘ کو بار بار دہرایا گیا ہے۔ یہ نہ صرف ساختی اصلاحات تک محدود ہے بلکہ اس میں ادارہ جاتی اصلاحات بھی شامل ہیں۔اس اقدام کے ساتھ ہمیں اپنے کام کرنے کے طریقے میں بھی اصلاحات لانی ہو ں گی۔ یہ اصلاحات نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ3(چینی): کوان ہینگ، نائب، این پی سی
’’5فیصد شرح نمو کے ہدف کےحصول میں ہمارا سب سے بڑا اعتماد ادارہ جاتی استحکام، خصوصاً موثر حکمرانی، بشمول ایک سلسلہ وار میکرو اکنامک پالیسیوں کے نفاذ پرہے۔معاشی میدان میں اعلیٰ معیار کی ترقی مکمل عنصر کی پیداواری صلاحیت (ٹی ایف پی) کی بہتری سے ظاہر ہوتی ہے۔اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئےمحرکات پیدا کرنے کے لئے نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرنا ضروری ہے۔ مستقبل میں مختلف صنعتیں ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت کو اپنانے، اسے استعمال کرنے اور انضمام پر تیزی سے انحصار کرنے لگیں گی۔مجھے یقین ہے کہ یہی وجہ ہے اس سال کی حکومت کی رپورٹ میں اے آئی پلس اقدام کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ4(چینی):سونگ ہائی لیانگ،رکن، سی پی پی سی سی، قومی کمیٹی
’’14ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران ہم نے ماحول دوست تبدیلی کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔میرا خیال ہے کہ مستقبل میں جب نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کی بات ہوگی تو ماحولیاتی نظام کی تعمیر کو بڑی فوقیت حاصل ہوگی۔ ماحول دوست منتقلی کے لئے پاور سیکٹر کو قابل تجدید توانائی میں اپ گریڈ کرنے ساتھ دیگر صنعتوں کو بھی سبز بجلی کے ساتھ ضم کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ5(چینی):چھن ہوئی چھنگ، نائب، این پی سی
’’اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول کے لئے حقیقی معیشت کو ترقی دینا بہت اہم ہے۔ خاص طور پر جدید صنعتکاری اور مقامی حالات کی روشنی میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کو پروان چڑھانا اور اسے تیار کرنا بے حد ضروری ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ6(چینی):جوو دی، نائب، این پی سی
’’ تکنیکی اختراع میں چین کی سرمایہ کاری کے نمایاں نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے صنعتی بہتری اور ساختی اصلاح میں مدد مل رہی ہے۔ملک کی اختراعی صلاحیت پیداواری قوتوں میں تبدیل ہو رہی ہےجو چینی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی رفتارفراہم کر رہی ہے۔‘‘
بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link