جمعرات, فروری 12, 2026
انٹرنیشنلٹرمپ کا ایران سے بات چیت ناکام ہونے پر دوسرا طیارہ بردار...

ٹرمپ کا ایران سے بات چیت ناکام ہونے پر دوسرا طیارہ بردار بیڑا بھیجنے پر غور

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو مشرق وسطیٰ میں ممکنہ فوجی کارروائی کے لئے ایران کے خلاف دوسرا جنگی طیارہ بردار بیڑا بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس کو انٹرویو میں کہا کہ ہمارا ایک بحری بیڑہ وہاں جا رہا ہے اور شاید دوسرا بھی جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات جاری رکھتے ہوئے اضافی فوجی تعیناتی پر غور کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یا تو ہم معاہدہ کریں گے یا پھر ہمیں کچھ بہت سخت کرنا پڑے گا جیسا کہ پچھلی بار ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا طیارہ بردار بیڑا شاید اس علاقے میں بھیجا جائے۔

طیارہ بردار بیڑا یوایس ایس ابراہم لنکن اور کئی گائیڈڈ-میزائل ڈیسٹرائرز پہلے ہی مشرق وسطیٰ بھیجے جا چکے ہیں۔

امریکہ اور ایران نے پچھلے ہفتے اومان میں مذاکرات کئے اور دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ بات چیت جاری رکھی جائے گی۔ اگلے دور کے مذاکرات کی تاریخ اور مقام کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا۔

سفارتی عمل کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران "معاہدہ کرنے کا بہت خواہشمند ہے” اور کسی بھی معاہدے میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے ساتھ ساتھ اس کے بیلسٹک میزائل ذخائر کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!