آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے دوسرے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کا جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما بیمار ہوکر ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جس سے بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے اکہ بھیشیک شرما کو معدے میں تکلیف کے باعث دہلی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس کے بعد نمیبیا کیخلاف میچ میں انکی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، ابھیشیک شرما کو بخار ہونے کی وجہ سے ڈرپس بھی لگائی گئیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے اپنے میچ میں امریکا کو شکست دی تھی تاہم ٹاپ آرڈر میں کپتان سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا تھا۔




