قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ اتوار کو بھارت کیخلاف بھی ایک نارمل میچ ہوگا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔
امریکا کو شکست دینے کے بعد کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پچ اچھی تھی، 190 رنز کرنا بڑی بات تھی، جب رنز کرتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے، پانچ چھ ماہ سے مسلسل اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، بھارت کیخلاف میچ میں دو میچز کی جیت کا اعتماد لیکر جائینگے۔
انکا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ میں بھی پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف لڑ کر میچ ہاری۔




