جمعرات, فروری 12, 2026
پاکستانعمران سے ملاقات، بیرسٹر سلمان صفدر نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع...

عمران سے ملاقات، بیرسٹر سلمان صفدر نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا تھا اور گزشتہ روز ہی انہوں نے عمران خان سے تین گھنٹے ملاقات کی تھی۔

سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں منسوب خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ہے، رپورٹ جمع کرانے کیلئے 12بجے تک کا وقت دیا گیا تھا اور وہ مقررہ وقت پر رپورٹ جمع کروا چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ وہ اس بات کو قابل ستائش سمجھتے ہیں کہ علیمہ خان صاحبہ نے انڈرسٹینڈنگ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں نے عمران خان کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!