ایتھوپیا میں چین کے تعاون سے ماحول دوست توانائی کی ترقی تیز ہو گئی ہے۔ ایتھوپیا کے ملک کےتوانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صومالی علاقے میں عائشہ ٹو ونڈ پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا گیا۔
عائشہ ٹو ونڈ فارم منصوبےکے پروجیکٹ منیجر سیمسن تدیسے نے بتایا کہ چینی کمپنیاں مالی معاونت اور قابل تجدید توانائی کے منصوبے خاص طور پر ہوا سے توانائی پیدا کرنے والے پلانٹس کے قیام کے ذریعے اب ایتھوپیا کی اسٹریٹجک شراکت دار بن گئی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سیمسن تدیسے، پروجیکٹ منیجر، عائشہ ٹو ونڈ فارم پلانٹ
"منصوبے کا ٹھیکہ ڈونگ فانگ الیکٹرک انٹرنیشنل کے پاس ہے۔ وہ کافی قابل ہیں۔ منصوبے میں ان کی کارکردگی اور برقی مکینیکل آلات واقعی شاندار ہیں، ایسا ہی ہے ناں؟ وہ اس منصوبے میں ایک لمبےعرصے سے شامل ہیں۔ وہ اپنی جانب سے مالی معاونت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔”
منصوبے کے منیجرکے مطابق عائشہ ٹو ونڈ پاور پلانٹ کی تعمیر کرنے والے ڈونگ فانگ الیکٹرک کارپوریشن نے جدید ڈیزائن اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر پنکھے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1.5 میگاواٹ سے بڑھا کر 2.5 میگاواٹتک بڑھائی گئی ہے۔
ایتھوپین الیکٹرک پاور (ای ای پی) میں سپرویژن اور کنٹریکٹ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر گرما زیلیکے نے کہا کہ چینی کمپنیاں توانائی کے بڑے پیمانے کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ ان منصوبوں میں خاص طور پر ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس اور بجلی کی ترسیل کے نیٹ ورکس کی تعمیر شامل ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): گرما زلیکے، ڈائریکٹر، سپرویژن اینڈ کنٹریکٹ ایڈمنسٹریشن ، ایتھوپین الیکٹرک پاور (ای ای پی)
” ہم اسے کیسے چلائیں گے، گرڈ کو کیسے منظم کریں گے۔ یہاں تک کہ جانچ اور مسائل حل کرنے کے طریقے کیسے اپنائیں گے۔یہ سب کچھ ہم نے کنٹریکٹر سے سیکھا۔ انہوں نے یہ مہارت مکمل طور پر ہمیں منتقل کی کہ ونڈ فارم کیسے چلانا ہے۔”
گزشتہ ہفتے عائشہ ٹو ونڈ پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کرتے ہوئے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے کہا کہ صاف توانائی کی ترقی ملک کی طویل مدتی اقتصادی تبدیلی کے لئے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (امہاری): ابی احمد، وزیراعظم، ایتھوپیا
"میں ایتھوپین الیکٹرک پاور (ای ای پی)، ڈونگ فانگ الیکٹرک کارپوریشن اور علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی کوششوں سے منصوبے کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل ممکن ہوئی۔”
عائشہ ٹو منصوبہ سال 2017 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس سے مجموعی طور پر 120 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ ابتدائی مرحلے کے 80 میگاواٹ پہلے ہی قومی گرڈ سے منسلک ہیں۔ عائشہ ٹو ونڈ پاور پلانٹ منصوبے کی تکمیل پر اس میں کل 48 ونڈ ٹربائنز ہوں گی۔ 32 ٹربائنز اس وقت بھی فعال ہیں اور ہر ایک 2.5 میگاواٹ بجلی پیدا کرتی ہے۔
ادیس ابابا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ایتھوپیا میں چینی تعاون سےماحول دوست توانائی کے منصوبے پر کام جاری
عائشہ ٹو ونڈ پاور پلانٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا گیا
چینی کمپنیاں منصوبے میں مالی معاونت اور تکنیکی شراکت دار ہیں
ڈونگ فانگ الیکٹرک نے جدید ڈیزائن اور ٹیکنالوجی فراہم کی
ہر ونڈ ٹربائن کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2 اعشاریہ 5 میگاواٹ ہے
ایتھوپیا الیکٹرک پاور نے منصوبے کا انتظام اور نگرانی کی
کنٹریکٹر نے منصوبے کو آپریشنل کرنے کی مہارت مکمل طور پر منتقل کی
وزیراعظم ابی احمد نے صاف توانائی کو ملک کی ترجیح قرار دیا
منصوبے کا ابتدائی مرحلہ 80 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے
مکمل منصوبے میں کل 48 ٹربائنز شامل ہوں گی جبکہ 32 فعال ہیں




