جمعرات, فروری 12, 2026
انٹرنیشنلطالبان کی ہٹ دھرمی و نااہلی، افغانستان شدید داخلی و خارجی بحران...

طالبان کی ہٹ دھرمی و نااہلی، افغانستان شدید داخلی و خارجی بحران کا شکار

افغانستان میں طالبان حکومت کی ہٹ دھرمی اور نااہلی نے افغانستان کو شدید داخلی اور خارجی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے افغان سرحدی بندش کے پاکستان کے فیصلے کو سکیورٹی کے نقطہ نظر سے بہترین حکمت عملی اور جائز اقدام قرار دیدیا ہے۔

میڈیا کے مطابق پاکستان کیلئے افغانستان کیساتھ سرحدی انتظام محض کسٹمز یا تجارت کا معاملہ نہیں بلکہ بقا و سلامتی کا مسئلہ ہے، افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں سکیورٹی اہلکار اور عام شہری شہید ہوئے ہیں، پاکستان کی جانب سے افغان سرحدی راستوں کو بند کرنا اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے ایک بہترین فیصلہ ہے، پاکستان کا موقف ہے کہ کابل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے میں رکاوٹ صرف دہشتگردی ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان کو یہ واضح فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگرد عناصر کو پناہ دیتے رہیں گے یا خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر امن اور ترقی کے مشترکہ سفر کا حصہ بنیں گے، افغان سرزمین سے ہونے والی دراندازی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ایران اور تاجکستان کی سلامتی اور استحکام کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!