برٹش کولمبیا کے دور دراز قصبے میں ہونیوالی فائرنگ کی واردات نے نسل پر مبنی خوف پھیلا دیا ہے، فائرنگ واقعہ میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں ایک مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے جو ممکنہ طور پر ایک خاتون تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹمبلر رچ میں پیش آیا، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ خونریز واقعہ ایک ہائی سکول اور گھر میں پیش آیا، واقعے میں چھ افراد سکول کے اندر مردہ پائے گئے جبکہ ایک ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دو مزید افراد کی لاشیں رہائشگاہ سے برآمد ہوئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ فائرنگ کرنیوالا شخص بھی سکول کے اندر خود ساختہ زخموں کی وجہ سے مردہ پایا گیا ہے، واقعہ میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، انہیں ایئر ایمبولینس سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے مقامی کمیونٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انکے خیال میں مزید کوئی خطرہ موجود نہیں ہے، حکام نے حملے کے محرکات ابھی تک شناخت نہیں کئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق واقعہ ایک چھوٹے قصبے کیلئے تباہ کن ہے جہاں آبادی محض چند ہزار افراد پر مشتمل ہے۔
میڈیا کے مطابق مقامی رہائشی اور حکام غم و صدمے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔




