چین کے شمال مشرقی صوبےحئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں او سی اے اور ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے منتظم کمیٹی(ایچ اے ڈبلیوجی او سی) کی ایک میڈیا بریفنگ سے اولمپک کونسل برائے ایشیا (او سی اے)کی میڈیکل کمیٹی کے چیئرمین سلطان البوسعیدی خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا) ہاربن میں جاری 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران اولمپک کونسل برائے ایشیا (او سی اے) کی میڈیکل کمیٹی کے چیئرمین سلطان البوسعیدی نے کھیلوں میں انسداد ڈوپنگ تعلیم اور طبی خدمات کو سراہا ہے۔
البوسعیدی نے منگل کے روز کہا کہ ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ او سی اے نے ابتدا سے ہی عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیواے ڈی اے) کی انسداد ڈوپنگ تعلیم کے ہدایت نامے پر عمل کیا ہے اور ہم یہ جانتے ہیں تعلیم کھلاڑیوں کے لئے اہم ترین عنصر ہے۔
انہوں نے او سی اے کے چائنہ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی(چائنہ ڈی اے)کے ساتھ مضبوط تعاون پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کے مضر اثرات، وہ جو اشیا اور ادویات استعمال کرتے ہیں اور ان کی صحت کے لئے جو ممنوعہ اشیا ہیں، سےمتعلق آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
البوسعیدی نے زور دے کر کہا کہ اینٹی ڈوپنگ کی تعلیم کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی حفاظت کرنا ہے اس لئے معلومات کو تقویت دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار یہ ہوتا ہے کہ ہم آگاہی حاصل کرتے ہیں اور انہیں بھول جاتے ہیں تاہم اگر ہم اسے عملی طور پر اپنائیں تو وہ ہمیں یاد رہتی ہے۔ او سی اے کے لئے تعلیم ایک ترجیح ہے۔ ہم اپنے بین الاقوامی کھلاڑیوں خاص کر بڑے کھلاڑیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ باخبر رہیں اور جانچ کراتے رہیں۔
