اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی ٹین سینٹ کلاؤڈ نے سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کے کلاؤڈ...

چینی ٹین سینٹ کلاؤڈ نے سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کے کلاؤڈ ریجن کا آغاز کردیا

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شین زین یونیورسٹی میں شین زین یونیورسٹی-ٹین سینٹ کلاؤڈ اے آئی بی ای این جی پروگرام کا طالب علم ہنسوں کی افزائش کا اے آئی پروگرام تیار کر رہا ہے-(شِنہوا)

ریاض(شِنہوا)چینی ٹین سینٹ کلاؤڈ کمپنی نے سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کے پہلے کلاؤڈ ریجن کا آغاز کر دیا ہے جو بھرپور فراوانی، جدید کلاؤڈ خدمات اور اے آئی صلاحیتوں کے ساتھ 2 دستیاب زونز پر مشتمل ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ 2025 تک متوقع طور پر فعال ہونے والے نئے دستیاب زونز سے سعودی عرب 21 خطوں میں 50 سے زیادہ دستیاب زونز میں شامل ہو جائے گا۔اس سے جدید انالیٹکس،اے آئی، ڈیجیٹل میڈیا تخلیقی ایجادات، سپر ایپ ٹیکنالوجیز اور بہت کچھ سمیت جدید سافٹ ویئر۔ ایز۔ اے۔ سروس(ایس اے اے ایس) اور پلیٹ فارم۔ ایز۔ اے۔ سروس(پی اے اے ایس) کی وسیع خدمات کی ترسیل ممکن ہوگی۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لئے ٹین سینٹ کلاؤڈ انٹرنیشنل کے نائب صدر ہو ڈان نے نئے کلاؤڈ ریجن کو ٹین سینٹ کلاؤڈ کی مشرق وسطیٰ میں ترقی کی داستان میں سنگ میل قرار دیا۔

ہو ڈان نے کہا کہ نیا کلاؤڈ ریجن ڈیجیٹل میڈیا اور سٹریمنگ، ویڈیو گیمنگ، ای سپورٹس، ای کامرس، سیاحت، مالیاتی خدمات، ٹیلی کمیونیکیشن اور مزید شعبوں سمیت کلیدی شعبوں میں سعودی عرب کی تبدیلی کی کوششوں کو مستحکم کرے گا۔

سعودی عرب کی وزارت کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر محمد الروبیان نے کہا کہ ٹین سینٹ کلاؤڈ کا سعودی عرب میں پہلے کلاؤڈ ریجن کے آغاز کا فیصلہ مشرق وسطیٰ میں ڈیجیٹل تبدیلی کے اہم سنگ میل کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!