اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں رازداری کے تحفظ کی خاطر عوامی سلامتی کے لئے نصب...

چین میں رازداری کے تحفظ کی خاطر عوامی سلامتی کے لئے نصب کیمرے کا انتظام سخت

چین نے عوامی سلامتی کے مفاد میں ذاتی رازداری کے بہتر تحفظ کے لئے قواعد و ضوابط کا ایک نیا مجموعہ جاری کردیا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے عوامی سلامتی کے تحفظ  کی خاطر ذاتی رازداری کے بہتر تحفظ کے لئے قواعد و ضوابط کا ایک نیا مجموعہ جاری کیا ہے۔

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کئے ہیں، جاری قواعد وضوابط میں 34 شقیں شامل ہیں اور ان کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

قواعد و ضوابط کا مقصد عوامی سلامتی ویڈیو امیج انفارمیشن سسٹم کے انتظام کو منظم کرنا، عوامی حفاظت کو برقرار رکھنا اور ذاتی رازداری اور ذاتی معلومات کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

پبلک  سکیورٹی ویڈیو سسٹم سے مراد وہ نظام ہے جو عوامی حفاظت سے متعلق ویڈیو امیج کی معلومات اکٹھی، منتقل، جاری اور اس کو محفوظ کرتا ہے۔

قواعد و ضوابط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے نظام  کی تعمیر اور استعمال سے نہ تو قومی سلامتی یا عوامی مفادات کو خطرہ لاحق ہونا چاہئے اور نہ ہی افراد یا تنظیموں کے جائز حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی ہونی چاہئے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق ہوٹلوں اور ریستورانوں میں گیسٹ رومز یا نجی کمپارٹمنٹس کے اندر کیمروں اور متعلقہ سہولیات کی تنصیب ممنوع ہے۔ مزید برآں طلبہ کے ہاسٹل، عوامی باتھ روم، واش رومز، چینجنگ رومز، فٹنگ رومز اور دیگر مقامات میں کیمروں کی تنصیب پر پابندی عائد ہے جہاں دوسروں کی پرائیویسی کے بارے میں تصاویر کھینچنا، جھانکنا یا تفریح کرنا ممکن ہے۔

قواعد و ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ پبلک سکیورٹی ویڈیو سسٹم کی مصنوعات اور سروس فراہم کنندگان بدنیتی پر مبنی پروگرام فراہم نہیں کریں گے اور واضح طور پر ضروری ہوگا کہ کیمرے کی تنصیب کے مقامات پر نمایاں انتباہ کے نشانات نصب کئے جائیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پبلک سکیورٹی ویڈیو سسٹم کے انتظامی یونٹس سسٹم کی محفوظ کارروائی کے لئے اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا سکیورٹی کے تحفظ اور ذاتی معلومات کی حفاظت کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

دستاویز کے مطابق انتظامی یونٹ ویڈیو امیج کی معلومات استعمال کرتے وقت ریاستی رازوں، تجارتی رازوں، ذاتی رازداری اور ذاتی معلومات کی حفاظت کریں گے۔

نئے قواعد وضوابط کے تحت پبلک سکیورٹی ویڈیو سسٹم کے ذریعہ جمع کی گئی ویڈیو امیج معلومات کی فراہمی یا عوامی تشہیر، غیر قانونی طور پر سسٹم میں دراندازی یا کنٹرول کرنے یا کسی تنظیم یا فرد کے ذریعہ غیر قانونی طور پر اس سے ڈیٹا حاصل کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!