اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینموسمیاتی تبدیلی سے شدید سردی کا دورانیہ کم ہو رہا ہے، تحقیق

موسمیاتی تبدیلی سے شدید سردی کا دورانیہ کم ہو رہا ہے، تحقیق

چین کے وسطی صوبے ہونان میں بجلی کی ترسیل کے ٹیکنیشن ژی جیانگ ڈونگ خودمختار کاؤنٹی اور ہوائی ہوا کی مایانگ میاؤ خودمختار کاؤنٹی کی سرحد پر شی ہوانگ پہاڑ پر واقع آبزرویشن سٹیشن کا ترسیلی ٹاور دیکھنے کے بعد واپس جا رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی اور امریکی محققین نے دریافت کیا ہے کہ انسانوں کی پیدا کردہ موسمیاتی تبدیلی شدید سردی کے دورانیوں کو کم کر رہی ہے۔

این پی جے موسمیاتی و ماحولیاتی سائنس جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز میں ماحولیاتی طبیعات انسٹی ٹیوٹ (آئی اے پی)، چائنیز اکیڈمی آف میٹرولوجیکل سائنسز اور یونیورسٹی ایٹ البانے- سٹیٹ یونیورسٹی آف نیو یارک کے محققین نے انجام دی۔

تحقیق میں دسمبر 2023 میں چین کے مشرقی حصے میں شدید سردی کی لہر پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ بڑے پیمانے پر غیر معمولی ماحولیاتی گردش کے نمونے اس واقعے کے بنیادی محرک تھے جو اس کی شدت کا 83 فیصد ہیں۔ اس دوران موسمیاتی تبدیلی کی حدت کے اثر نے اس کی شدت 22 فیصد تک کم کردی ہے۔

تحقیق سے ظاہر ہوا کہ انسانی اثرورسوخ سے پاک دنیا کے مقابلے میں انسان کی پیدا کردہ حدت نے 2023 جیسی شدید سرد لہروں کے امکان اور شدت کو بالترتیب 92 فیصد اور 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد تک کم کر دیا ہے۔ اس طرح کے واقعات اس صدی کے اختتام تک مزید نایاب اور معتدل ہو جائیں گے، ان کی تعداد میں 95 فیصد کمی کمی ہوگی اور درمیانی اخراج کی صورتحال کے تحت شدت 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گر جائے گی۔

تاہم تحقیق نے یہ بھی نشاندہی کی شدید سرد واقعات مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!