بولیوین خاتون فلوریز پاز آرسلی پاؤلا نےچین کےمشرقی صوبے انہوئی کے قدیم قصبے لینگ یانگ میں روایتی مقامی بہار میلے کی ضیافت اور شادی کے رسومات کا تجربہ کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):فلوریز پاز آرسلی پاؤلا، بولیوین خاتون باشندہ
’’اس مزیددار اور لذیز پکوان کا میں انتظار کررہی ہوں۔ میں ایک ہی برتن میں تمام ذائقوں کو محسوس کرسکتی ہوں۔‘‘
انہوں نےچینی روایتی شادی کے رواج کا تجربہ کرنے کے لئے ایک بڑی،سرخ شادی کے پالکی (سیڈان چیئر) میں بھی سوار ہو کر سفر کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):فلوریز پاز آرسلی پاؤلا، بولیوین خاتون باشندہ
’’یہ سواری واقعی بہت دلچسپ تھی، پہلےکبھی میں نے ایسا تجربہ نہیں کیا تھا۔ یہ ہل رہی تھی اور مجھے لگ رہا تھا کہ میں گر جاؤں گی۔
میں نے بہت لطف اٹھایا، میں بہت خوش ہوں کیونکہ آج مجھے لینگ یانگ میں اس رواج کا تجربہ کرنے کا موقع ملا ہے۔
لینگ یانگ ایک بہت خوبصورت جگہ ہے۔
آج میں نے بہت ساری خوبصورت جگہیں دیکھیں، مقامی کھانا کھایا جو بہت لذیز تھے۔ اس بہار میلےپر میں آپ سب کی خوشی،دولت، کامیابی اور خواہشات کےحصول کے لئے دعا گو ہوں۔نیا سال مبارک ہوں۔‘‘
چھی ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link