پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کا مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔ ملک کے اندر سے داعش کی بھرتی کا الزام بھی مسترد کردیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ داعش کے خطرے کا ذکر ہوتا ہے لیکن پاکستان کو لاحق خطرات کا ذکر کیوں نہیں ہوتا۔
منیراکرم نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کےخلاف بہتر حکمت عملی کیلئے جنرل اسمبلی باقاعدہ ایک ادارہ بنائے۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکام کا مؤقف ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ افغان شہری پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ پاکستان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت اپنی زمین پاکستان کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔
حالیہ دنوں میں بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز سے مقابل میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی۔
پاک فوج کے ترجمان علاقے کا کہنا ہے کہ دستاویزی ثبوت کے مطابق لقمان افغانستان کے ضلع سپیرا، صوبہ خوست کا رہائشی تھا، ہلاک دہشتگرد کی لاش کی حوالگی کیلئے افغان حکومت سے رابطہ کیا جارہا ہے۔
