پیر, جنوری 12, 2026
تازہ ترینسنکیانگ ریلوے نیٹ ورک کے سال 2025 میں نئے ریکارڈ

سنکیانگ ریلوے نیٹ ورک کے سال 2025 میں نئے ریکارڈ

چین کے شمال مغربی خودمختار علاقے سنکیانگ ویغور کے ریلوے نیٹ ورک نے سال 2025 میں ریکارڈ کارکردگی دکھائی جہاں مسافروں کی تعداد، مال برداری اور سرحدی بندرگاہوں کے ذریعے کارگو میں نئی بلندیاں حاصل ہوئی ہیں۔

چائنہ ریلوے ارمچی گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق سنکیانگ میں سال 2025 کے دوران ریلوے کے ذریعے 5 کروڑ 42 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا جو سالانہ بنیاد پر 6 اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہے۔

علاقے میں ریلوے کے ذریعے مال برداری کا حجم بھی نمایاں طور پر بڑھ کر 25 کروڑ ٹن تک پہنچ گیا  جو کہ  پچھلے سال کے مقابلے میں 5 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ ہے۔

سنکیانگ کی دو بڑی ریلوے بندرگاہوں، الاتو گزرگاہ اور ہورگوس بندرگاہ پر مجموعی سالانہ آمدورفت کا حجم 12 اعشاریہ 1 فیصد اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 21 لاکھ ٹن تک پہنچ گیا۔

ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سنکیانگ کے ریلوے نیٹ ورک نے ریکارڈ سالانہ کارکردگی دکھائی

سال 2025 میں ریلوے مسافروں کی تعداد نمایاں طور پر بڑھی

ریل پر سفر کرنے والوں کی سالانہ تعداد ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد رہی

ریلوے کے ذریعے مال برداری کا حجم بھی پچھلے سال سے بڑھا

بندرگاہوں پر مال برداری کی مجموعی مقدار پچیس کروڑ ٹن رہی

دو اہم سرحدی ریلوے بندرگاہوں پر مجموعی کارگو تھروپٹ میں اضافہ

 مجموعی سالانہ آمدورفت کے حجم میں سالانہ 12 فیصد اضافہ ہوا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!