پیر, جنوری 12, 2026
تازہ ترینشنگھائی میں اختراعی فورم، چین اور جنوبی کوریا کی کاروباری شخصیات نے...

شنگھائی میں اختراعی فورم، چین اور جنوبی کوریا کی کاروباری شخصیات نے تعاون اور مشترکہ ترقی کے نئے مواقع تلاش کئے

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والے ایک حالیہ اختراعی فورم میں چین اور جنوبی کوریا کی تقریباً 300 کاروباری شخصیات تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے جمع ہوئیں۔ فورم کے دوران انہوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہان بی چنگ، بانی، برین ٹیک کمپنی برین کو، ہانگ ژو

"ہم اس وقت اپنے کاروبار کو عالمی سطح پر وسعت دینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ تاحال ہماری مجموعی آمدنی کا 30 فیصد بیرونِ ملک ذرائع سے حاصل ہو رہا ہے۔ جنوبی کوریا ایشیا میں ہماری اسٹریٹجک ترقی کے لئے ایک اہم منڈی ہے۔ اسی لئے ہم جنوبی کوریا میں تعینات عملے کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ مقامی منڈی میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا کی یونیورسٹوں کے ساتھ ممکنہ شراکت داری کے مواقع بھی تلاش کئے جا سکیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لی ڈی ہی، چیف ایگزیکٹو آفیسر، کوریا وینچر انویسٹمنٹ کارپوریشن

"آج کا یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر باہمی سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون میں تیزی لا سکتا ہے۔ ہم سی ایم بی (چائنہ مرچنٹس بینک) کو کچھ فنڈز فراہم کر سکتے ہیں اور سی ایم بی ہمارے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کر کے ان کی کمپنیوں اور کاروباری ترقی کو فروغ دے سکتا ہے۔”

اس پروگرام کا مقصد چین اور جنوبی کوریا کی اختراعی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے ذرائع کو وسعت دینا، مشترکہ طور پر کاروباری مواقع تلاش کرنا اور مختلف شعبوں میں کھلی اختراعی شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔

شنگھائی،چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن اسکرین:

شنگھائی اختراعی فورم میں چین اور جنوبی کوریا کے کاروباری افراد شریک ہوئے

تقریب میں تقریباً 300 کاروباری شخصیات نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا

شرکاء نے باہمی تعاون اور مستقبل میں مشترکہ ترقی کے مواقع تلاش کئے

فورم میں سرمایہ کاری اور اختراع کے نئے راستوں پر غور کیا گیا

برین ٹیک کمپنی نے جنوبی کوریا میں اپنی موجودگی بڑھانے کا منصوبہ بتایا

ہان بی چنگ کے مطابق انہیں 30 فیصد آمدنی بیرونِ ملک سے حاصل ہوتی ہے

جنوبی کوریا  کمپنی کے لئے ایشیا میں ایک اہم اسٹریٹجک منڈی ہے

کوریا وینچر انویسٹمنٹ کارپوریشن نے اسٹارٹ اپس میں  باہمی سرمایہ کاری تجویز دی

شرکاء نے تجربات سے سیکھنے اور جامعات میں شراکت داری بڑھانے کی خواہش کی

فورم کا مقصد مشترکہ کاروباری مواقع کی تلاش اور کھلی اختراعی شراکت داری کا فروغ ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!