واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیاں دہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی صورتحال کے حوالے سے "مدد کے لئے تیار ہے” جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران "آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے”۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران شاید پہلے سے کہیں زیادہ آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے اور امریکہ مدد کے لئے تیار ہے۔
ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام بارہا دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ایران "پرامن مظاہرین کو قتل کرتا ہے” تو واشنگٹن کارروائی کرے گا۔
ٹرمپ نے جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر وہ لوگوں کو مارنا شروع کرتے ہیں تو ہم مداخلت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس کا مطلب زمینی فوج اتارنا نہیں ہے، بلکہ وہاں بہت سخت ضرب لگانا ہے جہاں انہیں سب سے زیادہ تکلیف پہنچے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ٹرمپ انتظامیہ کے ان بیانات کی مذمت کی تھی جنہیں اس نے "مداخلت پسندانہ اور فریب پر مبنی” قرار دیا اور کہا کہ یہ ایران کے عوام کے خلاف واشنگٹن کی مسلسل دشمنی کی عکاسی کرتے ہیں۔




