پیر, جنوری 12, 2026
تازہ ترینچین نے مویشیوں کو چرانے والے روبوٹس کے لئے "سمارٹ آنکھیں" تیار...

چین نے مویشیوں کو چرانے والے روبوٹس کے لئے "سمارٹ آنکھیں” تیار کر لیں

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے چراگاہوں میں چار ٹانگوں والے روبوٹ کی ویڈیو سے مویشیوں کے رویوں کی شناخت کے لئے ایک ہلکا پھلکا ماڈل کامیابی سے تیار کیا ہے، جس سے ریوڑ کو خوراک دینے اور اس کی دیکھ بھال کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

ماسم-یولو  نامی ہلکے وزن کا ماڈل چین کی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز کے زرعی معلوماتی ادارے نے پیش کیا ہے جبکہ اس سے متعلق تحقیق کمپیوٹر اینڈ الیکٹرانکس ان ایگریکلچر جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

مویشیوں کے عام رویوں کی درست اور تیز شناخت بیماریوں کی تشخیص، پیدائشی دور کی نگرانی، پیدائش کی پیش گوئی اور صحت کے جائزے کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

ماسم-یولو مشکل حالات میں مویشیوں کے مختلف رویوں کو  درست پہچان لیتا ہے اور متحرک روبوٹ پر حقیقی وقت میں عملدرآمد کے لئے موزوں ہے۔

ماسم-یولو گوشت کے لئے پالےجانے والے مویشیوں کے 6 نمایاں رویے جن میں چرنا، آرام کرنا، حرکت کرنا اور زبان سے جسم کی صفائی شامل ہیں، کی تیز رفتار شناخت کرتا ہے اور یہ درست پہچان اور تیز کام  کی صلاحیت کے درمیان بہترین توازن رکھتا ہے۔

یہ ماڈل جانوروں کو چرانے والے روبوٹس بنانے کے لئے اہم تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!