کراکس (شِنہوا) وینزویلا کے قانون ساز نکولس مادورو گویرا نے کہا ہے کہ ان کے والد صدر نکولس مادورو نے اپنے وکلاء کے ذریعے ایک پیغام بھیجا ہے کہ وہ امریکہ میں حراست میں ہونے کے باوجود اچھی حالت میں ہیں اور ثابت قدم ہیں۔
گویرا نے حکومت کی یونائٹیڈ سوشلسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ہمیں بتایا کہ وہ مضبوط ہیں اور ہمیں غمگین نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے اپنے والد کے الفاظ نقل کئے کہ "ہم خیریت سے ہیں۔ میں ایک جنگجو ہوں۔”
صدر مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس اس وقت امریکہ کی حراست میں ہیں، جب امریکی افواج نے 3 جنوری کو کراکس اور دیگر شہروں میں فوجی کارروائی کی جس کے نتیجے میں انہیں پکڑلیا گیا تھا۔ ان حملوں پر دنیا بھر میں تشویش پائی گئی اور مذمت کی گئی ۔
مادورو گویرا نے کہا کہ ان کے والد کمزور نہیں پڑے اور حکومت اور اس کے حمایتی ان کے ساتھ متحد اور مضبوط کھڑے ہیں۔




