واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ کے محکمہ خارجہ کے شعبہ قونصلر امور نے خبردار کیا ہے کہ چونکہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع ہو چکی ہیں، امریکی شہریوں کو فوری طور پر وینزویلا چھوڑ دینا چاہیے۔
بیورو نے ایک پوسٹ میں کہا کہ وینزویلا میں سکیورٹی کی صورتحال غیر مستحکم ہے اور اطلاعات ہیں کہ مسلح ملیشیا گروہ جنہیں کولیکٹیوس کہا جاتا ہے، سڑکوں پر رکاوٹیں لگا رہے ہیں اور گاڑیوں میں امریکی شہریوں یا امریکہ کی حمایت کے ثبوت ڈھونڈ رہے ہیں۔
انتباہ میں امریکی شہریوں کو سڑک پر سفر کرتے وقت چوکس رہنے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ایئر لائنز کی تازہ معلومات کے لئے ان کی ویب سائٹس دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکہ نے 3 جنوری کی صبح وینزویلا کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن کیا جس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو جبراً پکڑا۔ ان حملوں پر دنیا بھر میں تنقید اور تشویش پائی جا رہی ہے۔




