پیر, جنوری 12, 2026
تازہ ترینچین کا 2026 کے دوران کھپت اور معاشی کھلے پن کو فروغ...

چین کا 2026 کے دوران کھپت اور معاشی کھلے پن کو فروغ دینے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت 2026 کے لئے اپنے اہم کاموں کے حصے کے طور پر کھپت کو مزید فروغ دے گی اور کھلے پن  کے عمل کو وسعت دے گی۔

اتوار کو ختم ہونے والی 2 روزہ قومی تجارتی ورک کانفرنس کے مطابق قومی تجارتی نظام اخراجات کو تحریک دینے کے لئے مہمات چلائے گا، سروسز کی کھپت میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کر کے شاپ ان چائنہ برانڈ قائم کرے گا اور اشیائے صرف کے تبادلے کی پالیسیوں کو بہتر بنائے گا۔

اس مقصد کے لئے کانفرنس میں ڈیجیٹل، ماحول دوست اور صحت سے متعلق کھپت کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں موجود صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اشیاء کی تجارت کو بہتر کرنے، سروسز کی تجارت اور برآمدات کو وسعت دینے اور ڈیجیٹل و ماحول دوست تجارت کو فروغ دینے کی کوششیں کی جائیں گی تاکہ ایکسپورٹ ٹو چائنہ برانڈ کو مستحکم کیا جا سکے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور انوسٹ ان چائنہ برانڈ کو بہتر بنانے کے لئے چین خدمات کے شعبے میں رسائی کو مزید آسان بنائے گا، سرمایہ کاری کے فروغ کو بہتر بنائے گا اور غیر ملکی کمپنیوں کے لئے خدمات کو مزید بہتر کرے گا۔

کھلے پن کو وسعت دینے کے لئے چین بین الاقوامی تجارت کے اعلیٰ معیاری قوانین کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے گا، آزمائشی آزاد تجارتی زونز اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کو اپ گریڈ کرے گا اور اہم نمائشوں کا موثر طریقے سے انعقاد کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!