اتوار, جنوری 11, 2026
انٹرنیشنلبرطانیہ اور فرانس یورپ کو آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، ہنگری

برطانیہ اور فرانس یورپ کو آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، ہنگری

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے کہا ہے کہ برطانیہ اور فرانس یورپ کو آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، برطانیہ اور فرانس یوکرین میں اپنی فوجیں بھیجنے کے منصوبے سے پورے یورپ کو روس کیساتھ جنگ میں گھسیٹنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ یورپی رہنمائوں کا جنگی جنون ہنگری کو سب سے بڑے خطرے میں ڈال رہا ہے، یورپی یونین کے رہنما ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو اپنے منصوبوں کی راہ میں واحد رکاوٹ کے طور پر دیکھتی ہے اور آئندہ انتخابات میں انکی جگہ یوکرین کے حامی رہنما کی کامیابی چاہتی ہے، امن معاہدہ کی صورت میں برطانیہ اور فرانس یوکرین میں فوج تعینات کرینگے، اگر ہم الیکشن جیت گئے تو ہم جنگ سے باہر رہیں گے اور اگر ہم جیت نہیں پاتے تو یورپ کا نیا منصوبہ نافذ ہو جائیگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!