اتوار, جنوری 11, 2026
انٹرنیشنلایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل اور امریکی اڈے جائز ہدف ہونگے،...

ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل اور امریکی اڈے جائز ہدف ہونگے، محمد باقر

ایران نے امریکہ کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیگا، کسی بھی امریکی کارروائی کی صورت میں ایران اپنے تحفظ و سلامتی کا حق رکھتا ہے اور استعمال بھی کریگا، کوئی کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، امریکی صدر ٹرمپ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی مہم جوئی کے ذریعے ایران کو فتح کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

ایک بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈے ایران کا جائز ہدف ہونگے۔

دریں اثناء ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حقیقت میں اسرائیل اور امریکا خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں، وہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ جلائو گھیرائو کرنیوالے آگ سے محفوظ رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ سابق سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کا شرمناک بیان امریکی اور اسرائیلی عزائم ظاہر کرتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!