مس یونیورس پاکستان 2025منتخب ہونیوالی 25 سالہ روما ریاض نے کہا ہے کہ انہوں نے محنت ضرور کی لیکن حقیقت یہ ہے کہ مقابلہ جیتنا قسمت میں لکھا تھا، مس یونیورس پاکستان کا مقابلہ کافی مشکل ہوتا ہے، اس میں انٹرویو کا مرحلہ زیادہ طویل ہوتا ہے تاکہ مس یونیورس کے انتخاب کے مقابلے میں جاکر مشکل پیش نہ آئے، پہلے 51 لڑکیاں شارٹ لسٹ ہوئی تھیں، پھر ان میں سے 20 کا انتخاب ہوا اور آخر میں چھ لڑکیاں رہ گئیں جن کے درمیان مالدیپ میں حتمی مقابلہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ مس یونیورس پاکستان میں مس یونیورس کا پورا فارمیٹ ہی ہوتا ہے، ایک ہفتہ آپکا رویہ دیکھا جاتا ہے، سوال جواب کی نشست ہوتی ہے اور یہ دیکھا جاتا ہے کہ آپ کیسی نظر آتی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے محنت تو بہت کی تھی لیکن مقابلے میں سبھی بہت محنت کرتے ہیں بس میرے نصیب میں کامیابی لکھی تھی۔




