اتوار, جنوری 11, 2026
انٹرٹینمنٹکیس نمبر 9 کی کامیابی، صحافی و اینکر شاہزیب خانزادہ کا کیس...

کیس نمبر 9 کی کامیابی، صحافی و اینکر شاہزیب خانزادہ کا کیس نمبر 10 کا اعلان

معروف پاکستانی صحافی اور نیوز اینکر شاہزیب خانزادہ نے کیس نمبر 9 کی کامیابی کے بعد کیس نمبر 10 کا اعلان بھی کردیا ہے۔

شاہزیب خانزادہ حال ہی میں بطور سکرین رائٹر اپنے کیریئر کا آغاز کر چکے ہیں، انکی تحریر کردہ کرائم ڈرامہ سیریز کیس نمبر 9 نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کیس نمبر 9 کے کرداروں کے پیچھے حقیقی زندگی سے جڑی کہانیوں اور کرداروں کے بارے میں گفتگو کی اور ہندو کردار روہت اور مانیشا کے بارے میں بتایا کہ یہ کردار انکے ایک قریبی ہندو دوست سے متاثر ہو کر تخلیق کئے گئے، بطور اینکر مجھے احساس ہوا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے انکا ذاتی تجربہ عوام کی اکثریت سے مختلف ہے خصوصاً سندھ میں اقلیتوں کے تجربات نسبتاً مختلف جبکہ دیگر حصوں میں حالات مختلف نظر آتے ہیں، روہت انکی ٹیم کا رکن ہے اور مانیشا اسکی اہلیہ جبکہ شہباز اور عروسہ بھی انکی ٹیم کے افراد سے متاثر کردار ہیں، نام رکھنے میں دشواری کے باعث انہوں نے حقیقی زندگی کے لوگوں کے نام استعمال کئے حتیٰ کہ روہت اور مانیشا کے بیٹے وکاش کا نام بھی انکے ایک دوست سے لیا گیا، مقصد ڈرامے میں اقلیتوں کی نمائندگی کو اجاگر کرنا تھا، کیس نمبر 9 کسی ایک واقعے پر مبنی نہیں تاہم کچھ مناظر حقیقی زندگی سے لئے گئے ہیں۔

انٹرویو میں 39سالہ اینکر نے بتایا کہ میں اپنی نئی مرڈر مسٹری کہانی مکمل کر چکا ہوں تاہم اسکے نشر ہونے کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی، انہوں نے کہا کہ کیس نمبر 9 کو ملنے والے شاندار ردعمل نے مجھے فوری طور پر اگلے پراجیکٹ پر کام کرنے کا حوصلہ دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!