پیر, جنوری 12, 2026
تازہ ترینپی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو بھی...

پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا، نئی پیشرفت کے مطابق پی سی بی اب ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کریگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی آکشن پی سی بی کی توقعات سے بڑھ کر رہی، دو نئی ٹیموں کی اچھی قیمت ملنے کی وجہ سے اب ملتان سلطانز کی بھی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی سی بی سمجھتا ہے کہ ملتان سلطانز بھی فروخت کرنے کا اس سے اچھا وقت نہیں، ملتان سلطانز کی بھی اوپن بڈنگ ہو گی، جلد اشتہار دیا جائیگا اور قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز لینے میں خواہشمند سامنے آ گئے ہیں، پی سی بی پرامید ہے کہ ملتان سلطانز آکشن میں اچھی قیمت میں فروخت ہو گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!