اتوار, جنوری 11, 2026
پاکستانسندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند، معمولات زندگی متاثر

سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید دھند، معمولات زندگی متاثر

سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں شدید دھند چھا جانے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں، شدید دھند کے باعث موٹرویز بھی ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم ون پر پشاور سے رشکئی تک ٹریفک معطل ہے، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے چکری، ایم 3 فیض پور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

اسی طرح ایم 5 شیر شاہ سے سکھر، ایم 11 لاہور سے سمبڑیال اور ایم 14 انجرا سے عیسیٰ خیل تک ٹریفک معطل ہے۔

سیہون سے لاڑکانہ تک مختلف مقامات پر حد نگاہ 10 سے 30 میٹر رہ گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!