منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلچینی طبی ٹیم نے تنزانیہ کے زنجیبار میں 400 افراد کو مفت...

چینی طبی ٹیم نے تنزانیہ کے زنجیبار میں 400 افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں

تنزانیہ کے علاقے زنجیبار میں چینی طبی ٹیم فائبرآپٹک برونکووسکوپی کے ذریعے ایک 5 سالہ بچے کے آپریشن میں مصروف ہے-(شِنہوا)

زنجیبار(شِنہوا)تنزانیہ کے علاقے زنجیبار میں تقریباً 400 افراد بحرہند کے جزائر میں تعینات چینی طبی ٹیم کی طرف سے فراہم کردہ مفت طبی خدمات سے مستفید ہوئے ہیں۔

جمعرات اور جمعہ کو مقامی باشندے 34 ویں چینی طبی ٹیم کی جانب سے پیش کردہ طبی خدمات سے استفادہ کے لئے میگومبانی کمیونٹی گارڈن میں جمع ہوئے۔ ان خدمات میں سانس کی بیماریاں، گیسٹرو اینٹرولوجی، جنرل سرجری، یورولوجی، گائنی کولوجی، آنکھوں کی بیماری، اوٹولرینگولوجی، سٹومیٹولوجی اور روایتی چینی ادویات شامل ہیں۔

چینی میڈیکل ٹیم کو زنجیبار کی وزارت صحت نے 12 جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے زنجیبار انقلاب کی 61 ویں سالگرہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر مدعو کیا تھا۔

گرم موسم کے باوجود چینی ڈاکٹروں نے ایک سادہ کانفرنس روم میں کام کیا اور آس پاس کے علاقوں کے تقریباً 400 افراد میں مفت ادویات تقسیم کیں-

زنجیبار میں چینی قونصلیٹ جنرل کے قونصل جنرل لی چھیانگ ہوا نے طبی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کی مفت طبی سرگرمیوں کی تعریف کی۔

زنجیبار کی وزارت صحت کی میڈیکل رابطہ افسر مریم خلفان نے 60 سال سے زائد عرصے سے زنجیبار کی مسلسل حمایت پر چینی طبی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مریم خلفان نے کہا کہ اس مفت کلینک نے چینی طبی ٹیم کی طبی ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی انسانی جذبے کا مظاہرہ کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مضبوط کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!